کلمہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


کَلِمَہ {کَلِمَہ} (عربی)

ک ل م، کَلِمَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1564ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


کَلْمَہ {کَل + مَہ}

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: کَلِمے {کَلِمے}

جمع: کَلِمے {کَلِمے}

جمع غیر ندائی: کَلِموں {کَلِموں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. { قواعد }وہ بامعنی لفظ جو آدمی کے منہ سے نکلے، بامعنی بول۔

"کلمہ (بول): وہ لفظ جس سے صرف ایک (مفرد) معنی مراد لیے جائیں۔"، [1]

2. لفظ، قول، بات؛ فقرہ۔

"مالک! پھر بھی وہ ہم سب پر حاوی ہے اور آپ کو ایسے کلمے زبان سے نہ نکالنے چاہیے۔"، [2]

3. { شرع }وہ جملہ جو بالعموم ایمان کے اقرار کے لیے ادا کیا جائے کلمہ شریف۔

"پہلا کلمہ بچے کو چھوٹی سی عمر ہی سے سکھا دینا چاہیے۔"، [3]

4. { تصوف } ماہیات اور اعیان ثابتہ اور حقائق اور موجودات خارجیہ میں سے ہر ماہیت اور عین ثابتہ اور حقیقت اور موجود خارجی یعنی ہر ہر متعین کو کلمہ کہتے ہیں۔

(مصباح التعرف)

5. { منطق } فعل۔(فرہنگ آصفیہ)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a word, speech, saying, discourse; a part of speech; the Muhammadan confession of faith

[ترمیم] مترادفات

حَرْف، کَلِمَۂِ تَوحِید، لَفْظ، بات، کَلام،

[ترمیم] مرکبات

کَلِمَۂِ کُفْر، کَلِمَہ گو، کَلِمَۂِ اِیجاب، کَلِمَۂِ تَحْسِین، کَلِمَۂِ تَخاطُب، کَلِمَۂِ تَوحِید، کَلِمَۂَ حَق، کَلِمَۂِ خَیر، کَلِمَۂِ شَہادَت، کَلِمَۂِ طَیَّب، کَلِمَۃُ الْحَق، کَلِمَۃُ اللہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1982ء، اردو قواعد، 7 )
  2. ( 1914ء، پیاری زمین، 333 )
  3. ( 1978ء، روشنی، 244 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter