گاڑی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

گاڑی {گا + ڑی} (سنسکرت)

اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1765ء کو "تتمۂ پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


گاڑھی {گا + ڑھی}

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: گاڑِیاں {گا + ڑِیاں}

جمع غیر ندائی: گاڑِیوں {گا + ڑِیوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. آدمیوں کے سوار ہونے یا سامان لادنے کے کام میں آنے والی سواری جسے کسی ذریعے سے کھینچ کر یا دھکیل کر چلایا جائے، جیسے: بگھی، چھکڑا، تانگہ، فٹن، موٹر کار، بیل گاڑی اور ریل گاڑی وغیرہ۔

"بلدیۂ عظمٰی کو گاڑی چوری ہونے کی صورت میں خاصا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔"، [1]

2. ہاتھ سے کھینچنے یا چلانے کی مغربی طرز کی ٹرالی یا چھوٹی گاڑی جو سامان لانے لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

"ان گاڑیوں میں سے جو ٹرام کی سڑک پر کام کرتی ہیں، ایک گاڑی پایہ کے وسط پر دوڑتی ہے اور پمپ کو لے لیتی ہے۔"، [2]

3. ریل گاڑی کا ڈبا، ٹرین، ریل گاڑی۔

"تھوڑی دیر بعد پھر انجن نے سیٹی بجائی اور سنپولیا گاڑی کھجوروں کے جھنڈ سے باہر نکل آئی۔"، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

A cart; car, carriage, coach

[ترمیم] مترادفات

سَواری، چھَکْڑا، قِطار، سَواری، ریل، ٹَرین، ٹَرَک،

[ترمیم] مرکبات

گاڑی بان، گاڑی خانَہ، گاڑی سا ڈِیل

[ترمیم] روزمرہ جات

گاڑی چھوٹنا 

ریل گ اڑی کا کسی اسٹیشن سے روانہ ہو جانا (گاڑی روانہ ہو جانے کی وجہ سے کسی مسافر کے بیٹھنے سے رہ جانے کے موقع پر بھی بولتے ہیں)۔

"گھنٹے پر نظر دوڑائی علی گڑھ کی گاڑی چھوٹنے میں آدھ گھنٹے کی دیر تھی۔"، [4]

گاڑی کا وقت ہونا 

ریل کی روانگی کا وقت ہونا، گاڑی چھٹنے کا وقت ہونا۔

"میں نے کہا گاڑی کا وقت ہو رہا ہے گو تم نے ہاتنھ ملایا اور کہنے لگا جب رزلٹ نکلے گا تو دیکھیں گے۔"، [5]

گاڑی کھولنا 

ریل گاڑی سے ڈبے کو علیحدہ کرنا، گاڑی کاٹنا۔

"معلوم نہیں ریل والے کیوں دیر کر رہے ہیں جھوٹ موٹ ادھر ادھر دوڑتے پھرتے ہیں یہ نہیں کہ چٹ پٹ گاڑی کھول دیں۔"، [6]

گاڑی اسٹارٹ کرنا 

موٹر گاڑی چلانے کے لیے انجن میں چابی لگا کر انجن کو چالو یا گرم کحرنا۔

"مجھے گاڑی میں بٹھا کر تم نے گاڑی اسٹارٹ کر دی سگریٹ خرید کر تم گھر کی طرف نہیں آئے، کسی اور سڑک پر ہو لیے۔"، [7]

گاڑی پٹری سے اترنا 

غلط راستے پر چل نکلنا، راہ سے بے راہ ہونا، راہ سے بھٹک جانا۔

"لکھنءو میں عیش و عشرت کی جہواں افراط نظر آتی ہے وہیں گاڑی ذرا پٹری سے اتر جاتی ہے۔"، [8]

گاڑی پر سوار ہونا 

گاڑی میں بیٹھنا، سواری میں بیٹھنا، سفر پر جانا، گاڑی میں بیٹھ جکر کسی مقام پر جانا۔

"خیر سب کے سب گاڑی پر سوار ہوئے اور کہا ہوٹل چلو۔"، [9]

گاڑی پکڑنا 

ریل گاڑی کی روانگی کے وقت سے قبل اسٹیشن پر پہنچنا، جلدی میں ہونا۔

"چلو پھر پیدل چلتے ہیں کونسی ہمیں گاڑی پکڑنی ہے۔"، [10]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1993ء، جنگ، کراچی، 29 جنوری، 4 )
  2. ( 1948ء، رسالہ رڑ کی چنائی، 124 )
  3. ( 1981ء، سفر در سفر، 61 )
  4. ( 1928ء، پس پردہ، آغاز حیدر حسن، 77 )
  5. ( 1988ء، اپنا اپنا جہنم، 59 )
  6. ( 1936ء، پریم چند، پریم بتیسی، 287 )
  7. ( 1984ء، فنون، لاہور، ستمبر، اکتوبر، 306 )
  8. ( 1988ء، دبستان لکھنءو کے داستانی ادب کا ارتقاء، 241 )
  9. ( 1940ء، روشنک بیگم، 59 )
  10. ( 1987ء، آخری آدمی، 125 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter